|
ترقی پسندتحریک نے اپنے منشور کے ذریعے جن مقاصد کا بیان کیا وہ کچھ یوں ہیں کہ اس تحریک کا مقصد
- آرٹ او ر ادب کو رجعت پرستوں کے چنگل سے نجات دلانا اور فنون لطیفہ کو عوام کے قریب لانا ہے۔
- ادب میں بھوک ، افلاس ، غربت ، سماجی پستی اور سیاسی غلامی سے بحث کرنا
- واقعیت اور حقیقت نگاری پر زور دینا۔ بے مقصد روحانیت اور بے روح تصوف پرستی سے پرہیز کرنا۔
- ایسی ادب تنقید کو رواج دینا جو ترقی پسند اور سائینٹیفک رجحانات کو فروغ دے۔
- ماضی کی اقدار اور روایات کا ازسر نو جائزہ لے کر صر ف ان اقدار اور روایتوں کو اپنانا جو صحت مندہوں اور زندگی کی تعمیر میں کام آسکتی ہوں۔
- بیمار فرسودہ روایات جو سماج و ادب کی ترقی میں رکاوٹ ہیں ان کو ترک کرنا وغیرہ
فہرست عنوانات
- سمت کا تعین
- تحریک کا آغاز
- تحریک کا فکری و تہذیبی پس منظر
- پہلی کل ہند کانفرنس – 1936
- تحریک کے بنیادی مسائل
- ترقی پسند تحریک کے مقاصد
- تحریک کی عوام و خواص میں مقبولیت
- تحریک کی کمزوریاں اور ولولے
- دُوسری کُل ہند کانفرنس 1938
- تحریک کے فنکار
- تیسری کل ہند کانفرنس – 1942
- چوتھی کل ہند کانفرنس – 1943
- تحریک کی تیز رفتار ترقی
- مناظرے و مکالمے
- تحریک اور اُردو ہندی اور دُوسری زبانیں
- تلخیص
|