اقبال حسن خان
Birth—1952
|
اقبال حسن خان 1952 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ریڈیو کے لئے زمانہ طالب علمی سےلکھنا شروع کیا اور ڈراموں کے علاوہ متعدد فیچر پروگرام بھی لکھے۔ ریڈیو کے لئے بہت عرصہ تک ایک پروگرام “آدمی نامہ” کے نام سے کیا جو خود ہی لکھا اور براڈ کاسٹ بھی کیا۔ریڈیو کے متعدد ڈراموں میں صدا کاری کی۔ ملازمت کو خیر باد کہنے کے بعد لکھنے کو پیشہ بنایا اور افسانے، ناول، کالم اور ٹیلی ویژن کے لئے بے شمار انفرادی کھیل، سیریز اور سیریلزاردو اور پنجابی زبان میں لکھے۔یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔کتابوں میں آخرِ شب، شہزادے کی سرگزشت،گلیوں کے لوگ اور راج سنگھ لاہوریا منظر عام پر آ چکی ہیں۔آدھا چاند، پوری رات کے نام سے ایک ناول پر نظر ثانی ہو رہی ہے اور ایک ناول ،،بے نام،، زیر تحریر ہے۔ تازہ ناول ،،گلیوں کےلوگ،، کا ترجمہ ہندی زبان میں ہو رہا ہے اور اسی ناول پر بولی وڈ میں فلم ،،گلیوں کے لوگ،، کے نام سے بنائی جا رہی ہے، جس کی کاغذی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں ۔
|