Syed Kashif Raza – سیدکاشف رضا
Birth— 1973
|
سید کاشف رضاکی ادبی حلقوں اور دوستوں میں پہچان نثری نظم اور انگریزی ادب کا بے پناہ مطالعہ رہی ہے۔ 1973ء میں پی اے ایف بیس سرگودھا میں پیدا ہونے والے سید کاشف رضا چوتھائی صدی سے کراچی میں مقیم ہیں۔ ان کا بچپن والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ پاک فضائیہ کے مختلف مراکز میں گزرا جہاں ان کے والد ملازم تھے۔ انہوں نے راولپنڈی سے بی اے کرنے کے بعدکراچی یونی ورسٹی سے پہلے انگریزی ادب اور پھر انگریزی لسانیات میں ایم اے کیا۔ وہ بطور صحافی دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہیں۔ سید کاشف رضا کا حلقہ احباب ان کے انگریزی ادب کے وسیع مطالعے سے واقف ہے، لیکن انہوں نے اردو میں منفرد ناول لکھ کر حیران کردیا۔ .سید کاشف رضا شاعر، ادیب اور مترجم ہیں۔ ان کی شاعری کے دو مجموعے ’محبت کا محلِ وقوع‘ اور ’ممنوع موسموں کی کتاب‘ کے نام سے اشاعتی ادارے ’شہرزاد‘ کے زیرِ اہتمام شائع ہو چکے ہیں۔ نوم چومسکی کے تراجم پر مشتمل ان کی دو کتابیں ’دہشت گردی کی ثقافت ‘ اور ’گیارہ ستمبر‘ کے نام سے شائع ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بلوچستان پر محمد حنیف کی انگریزی کتاب کے اردو ترجمے میں بھی شریک رہے ہیں جو ’غائبستان میں بلوچ‘ کے نام سے شائع ہوا۔ سید کاشف رضا نے شاعری کے علاوہ سفری نان فکشن، مضامین اور کالم بھی تحریر کیے ہیں۔ ان کے سفری نان فکشن کا مجموعہ ’دیدم استنبول ‘ کے نام سے زیرِ ترتیب ہے۔وہ بورخیس کی کہانیوں اور میلان کنڈیرا کے ناول ’دی جوک‘ کے ترجمے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ Char Darwesh Aur Aik Kachwa – چار درویش اور ایک کچھوا |